ضلع کیماڑی کی تھانہ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو بڑی کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں منشیات اور گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی قیادت میں ہونے والی ان کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس کا گٹکا ماوا فروشی کے خلاف آپریشن، ملزم گرفتار
پہلی کارروائی:
موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر لکی چورنگی کے قریب ایک پیسنجر بس کو روکا، جس سے 1030 گرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزم کی شناخت منظور احمد ولد قربان علی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری کارروائی:
موچکو پولیس نے حب ریور روڈ سے گٹکا ماوا اور چھالیہ کی بڑی کھیپ کے سپلائر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت منظور علی ولد آواران کے نام سے ہوئی۔ ملزم حب چوکی بلوچستان سے گٹکا ماوا اور چھالیہ لے کر کراچی پہنچا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 02 عدد بورے، 39 عدد شاپر گٹکا ماوا اور 20 کلو چھالیہ برآمد کیا۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر منشیات اور گٹکا ماوا کی سپلائی کرتے تھے، جسے پولیس نے کامیابی سے ناکام بنایا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔