ترک بحری جہاز TCG BÜYÜKADA کا خیر سگالی دورے پر کراچی آمد، پاک ترک بحری تعلقات میں مزید مضبوطی

کراچی (4 مئی 2025) – ترکیہ کی بحریہ کا جدید جنگی جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، جہاں اس کا استقبال پاک بحریہ اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک انداز میں کیا۔

رینجرز اور پولیس کی بڑی کامیابی: کراچی سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث خطرناک گروہ گرفتار

یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور تاریخی بحری تعاون کی ایک اور روشن مثال ہے، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ روابط، اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، TCG BÜYÜKADA کے کراچی میں قیام کے دوران ترک بحریہ کا عملہ پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں سے مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا، جن میں مشترکہ آپریشنز، تربیتی منصوبے، اور تکنیکی اشتراک شامل ہیں۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی بنیادوں پر استوار ہیں، اور بحری افواج کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ان تعلقات کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

دورے کے دوران مختلف تقریبات اور دوستانہ سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

WhatsApp Image 2025 05 04 at 5.51.56 PM

56 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ترک بحری جہاز TCG BÜYÜKADA کا خیر سگالی دورے پر کراچی آمد، پاک ترک بحری تعلقات میں مزید مضبوطی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!