لاہور: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی بڑی کارروائی، 14 ہزار کلو گرام گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
وفاقی وزیر نے ڈویژنل میڈیکل افسر ڈاکٹر صائمہ ممتاز کو ناقص کارکردگی پر فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ اسٹیشن ماسٹر لاہور کو ملازمین کی غیر حاضری پر سخت سرزنش کی گئی۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر پیدل چل کر واشنگ لائن تک پہنچے اور وہاں بھی عملے کی کم تعداد پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ریلوے کے گھروں میں موجود تمام ملازمین کو فوری واپس بلایا جائے۔
وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ:
"من پسند بھرتیوں نے ریلوے کو اس حالت میں پہنچا دیا ہے، نرم رویہ دکھا لیا، اب سختی کی جائے گی۔”
مزید برآں، صوبائی فوڈ اتھارٹیز کو ریلوے اسٹیشنوں پر بغیر اجازت کھانے کے معیار کی چیکنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، تاکہ مسافروں کو معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر نے بدعنوانی کے کیسز ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ادارے میں شفافیت لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے اختتام پر وزیر ریلوے نے مزار بی بی پاک دامن پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
