کراچی کی نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی اور دلچسپی میں اضافہ، ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی کا آغاز

کراچی (تشکر نیوز ) نادرن بائی پاس پر 19 اپریل سے شروع ہونے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی 2025 کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں، جہاں ہزاروں گائے، بیل، بچھڑے، بکرے اور اونٹ اپنی موجودگی سے مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔ مویشی منڈی کے انٹری گیٹ سے ایڈمنسٹریشن اور میڈیا سیل بلاک تک ایس ایم ڈیز نصب کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز، راجن پور، احمد پور شرقیہ، نوشہروفیروز، کنڈیارو اور ہالانی سے ٹرکوں اور ٹرالرز میں لدے ہوئے خوبصورت قربانی کے جانور یہاں پہنچ رہے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تیموریہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز و وہیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

سیالوال، گلابی، چولستانی اور سندھی نسل کی گائے، بیل، بچھڑے اور بچھیا اپنی انفرادیت کے باعث دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، خوبصورت نقش و نگار والے ریگساتی، کوہ مری، لاڑی اور ٹاکری نسل کے بھورے اور سفید اونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔ وی وی آئی پی اور وی آئی بلاکس میں کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے آئے ہوئے تگڑے اور بھاری بھرکم جانوروں نے مویشی منڈی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

آج یکم مئی کو چھٹی کے دن صبح سے ہی شہریوں نے نادرن بائی پاس مویشی منڈی کا رخ کر لیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ملیر کی مویشی منڈی چھوڑ کر یہاں آ گئے ہیں کیونکہ انہیں یہاں ہر رنگ اور نسل کا قربانی کے جانور آسانی سے مل جاتا ہے۔ مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی مناسب رکھی گئی ہیں۔

کنڈیارو سے آئے ہوئے بیوپاری نے کہا کہ وہ ہر سال خرید و فروخت کے لئے قربانی کے جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی لاتے ہیں، اور ان کے اور بھی جانور راستے میں ہیں جو جلد ہی یہاں پہنچ کر اس میلے کی زینت بنیں گے۔

دوسری جانب، ایڈمنسٹریٹر نادرن بائی پاس مویشی منڈی، شہاب اکرام نے بکروں کے بیوپاریوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کل بروز جمعہ سے بکروں کے وی آئی بلاکس کی بکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ بکروں کے بیوپاری جمعہ کو شام 7 بجے وی آئی پی بلاک میں بکنگ کرا سکتے ہیں۔ شہاب اکرام نے مزید کہا کہ اس اقدام سے کراچی کے شہریوں کو ہر نسل کا بکرا با آسانی نادرن بائی پاس مویشی منڈی سے مل سکے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کی نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی اور دلچسپی میں اضافہ، ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!