ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تیموریہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز و وہیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تیموریہ پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز اور وہیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کے دوران کے بی آر کے علاقے میں دو ملزمان عدنان ولد الادین اور حفیظ ولد شمشاد کو گرفتار کیا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان، متعدد پروازیں معطل

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پستول 30 بور معہ راؤنڈ اور 2 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ مزید تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا کہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KNM-9926 بھی ان ملزمان کے زیر استعمال تھی۔ جب اس موٹر سائیکل کو سی پی ایل سی سے چیک کیا گیا، تو یہ ثابت ہوا کہ یہ موٹر سائیکل مقدمہ الزام نمبر 350/2025 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سائٹ اے سے چوری کی گئی تھی۔

موبائل فونز کے بارے میں بھی تحقیقات کی گئی، اور یہ معلوم ہوا کہ یہ موبائل فونز مقدمہ الزام نمبر 172/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ پیر آباد میں مجاز سرقہ کے تحت چوری ہوئے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے برآمدہ اسلحہ کے حوالے سے مقدمہ الزام نمبر 349/2025 بجرم دفعہ 23،1A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تیموریہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز و وہیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!