یوم مزدور کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی تقریب، محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مزدور رہنما، تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، نجی این جی اوز کے نمائندے اور معززین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے محنت کشوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین محنت کشوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کراچی کی نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی اور دلچسپی میں اضافہ، ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی کا آغاز

انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں صرف فیکٹریوں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے مزدور رجسٹرڈ ہیں، جبکہ لاکھوں گمنام محنت کش ایسے ہیں جو کسی گنتی میں ہی نہیں آتے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں اور ان محنت کشوں کو صرف یوم مئی کے دن نہیں بلکہ سال کے 365 دن یاد رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوم مزدور کے موقع پر صرف روایتی سیمینارز اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں، سیاستدان اور انتظامی معاملات چلانے والے محنت کشوں کے لیے تقریریں کرتے ہیں، لیکن دوسرے دن سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ محنت کشوں کی فلاح کے لیے بنائے جانے والے قوانین میں جامع حکمت عملی کی کمی ہے، اور نہ ہی حکمران مزدوروں کی حالت زار کو جانچنے کے لیے کوئی اقدامات کرتے ہیں۔

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نے دن بنا دیے ہیں، اور جب وہ دن آتا ہے تو ہم بڑی تقریریں کرتے ہیں، لیکن دوسرے دن سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، اور اگر ہم اپنی زندگی پر روشنی ڈالیں تو صبح سے شام تک محنت کشوں کی خدمات کا ہم احسان نہیں اتار سکتے۔

علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مزید کہا کہ محنت کشوں کو حقوق دینا اور انہیں باوقار بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کا اہم کردار ہے۔ حکمرانوں کو رجسٹرڈ محنت کشوں کے ساتھ ساتھ نان رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے بھی کچھ کرنا ہوگا، کیونکہ یہ گمنام لوگ ہی اصل کردار ادا کرتے ہیں جنہیں ہم جانتے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ فاقہ کشی کا شکار ہے، اور محنت کشوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ان کا سہارا بننا ہوگا۔ حکمرانوں کے پاس پورا سسٹم موجود ہے کہ وہ پورے ملک کے محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں، لیکن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ صرف ایک دن منا کر ہماری ذمہ داری مکمل نہیں ہوتی، بلکہ ہمیں ہر دن محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے حالات بہتر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “یوم مزدور کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی تقریب، محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!