ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

لانڈھی پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر کارروائی، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، یہ کامیاب کارروائی چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر، بلال، منیر اور پیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز، 4 موبائل فونز اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KQC-6594 کا مقدمہ الزام نمبر 80/2025 تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے، جبکہ دوسری موٹر سائیکل نمبر KIU-1941 کا مقدمہ الزام نمبر 107/2025 تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ماضی میں بھی جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو اے وی ایل سی (AVLC) حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات جرائم کے خاتمے میں مؤثر ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!