عثمان وزیر کا شاندار کامیابی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

بینکاک، تھائی لینڈ کے ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں بھارتی باکسر ایسوران کے خلاف شاندار ناک آؤٹ فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی باکسر اور ایس ایس یو کے برانڈ ایمبیسیڈر عثمان وزیر کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زبردست استقبال کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 71 خوارج ہلاک

ایئرپورٹ پر ایس ایس یو کمانڈوز کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے قومی ہیرو عثمان وزیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ عثمان وزیر نے محض پہلے دو منٹ میں اپنے حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ انہیں اپنے وطن کا نام روشن کرنے پر بے حد فخر ہے اور وہ پاکستان کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے اس موقع پر کہا کہ عثمان وزیر قومی اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کے لیے حقیقی رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان وزیر کی محنت اور عالمی سطح پر کامیابیاں پاکستان کی عزت و وقار کو مزید بلند کر رہی ہیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “عثمان وزیر کا شاندار کامیابی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!