ضلع خیبر میں کور کمانڈر پشاور کی قبائلی مشران اور نوجوانوں سے خصوصی ملاقات، امن و ترقی پر گفتگو

باڑہ (تشکر نیوز) – فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، ڈپٹی کمشنر باڑہ اور ڈی پی او خیبر بھی موجود تھے۔

مقبوضہ کشمیر کی جیل سے پاکستانی قیدی غائب، بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ

اس اہم نشست میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبائلی مشران نے علاقے میں امن و امان کے قیام میں پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو بھرپور سراہا اور کہا کہ قبائلی عوام ہمیشہ ملک و قوم کی خاطر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و ترقی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور عوامی تعاون ان کوششوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

نشست کے دوران مشران اور نوجوانوں نے علاقے میں امن، تعلیم، روزگار اور دیگر ترقیاتی امور سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کی نشستیں سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی اور اعتماد کو فروغ دیتی ہی

56 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع خیبر میں کور کمانڈر پشاور کی قبائلی مشران اور نوجوانوں سے خصوصی ملاقات، امن و ترقی پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!