چئیرمین بلاول سندھ کے پانی کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، متنازع کینال منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پورا سندھ سراپا احتجاج ہوگا: ڈاکٹر بدر جمیل میندرو

کراچی — پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ممتاز بیوروکریٹ ڈاکٹر بدر جمیل میندرو نے کہا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ دریا کے تحفظ کا مقدمہ پوری دلجمعی اور بصیرت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو متنازع کینال منصوبے سے ہر حال میں دستبردار ہونا پڑے گا، ورنہ پورا سندھ احتجاج کی شکل اختیار کر لے گا۔

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں خوبصورت نایاب جانوروں کی آمد، “ٹائیگر بیل” توجہ کا مرکز، سکھر میں پھنسے بیوپاریوں کی فوری مدد

وہ سکھر روانگی سے قبل اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر بدر جمیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی علامت رہی ہے، اور اس کے ہر فیصلے میں حب الوطنی کی خوشبو نمایاں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت اپنے سندھ دشمن فیصلوں پر نظر ثانی نہ کرے تو اس سے ملک کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں 25 اپریل کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ کینال منصوبے کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں سندھ کے باشعور عوام یہ واضح پیغام دیں گے کہ وہ دریا سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔ اگر جان کا نذرانہ دینا پڑا تب بھی اپنے پانی کا دفاع کریں گے۔

ڈاکٹر میندرو نے سندھ کے امن پسند، ترقی پسند اور محب وطن عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ سکھر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ نہ صرف کینال منصوبے کو مسترد کرنے کا موقع ہوگا بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پر عوامی اعتماد کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا

One thought on “چئیرمین بلاول سندھ کے پانی کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، متنازع کینال منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پورا سندھ سراپا احتجاج ہوگا: ڈاکٹر بدر جمیل میندرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!