ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (تشکر نیوز) — ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جمشید ڈویژن پولیس نے گٹکا ماوا کی فروخت اور سپلائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

موچکو چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

جمشید کوارٹرز پولیس نے مارٹن کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم بابر ولد واجد علی کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 7 کلو سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا، چونا، پیکنگ کا سامان اور فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ بھی جاری ہے۔ پولیس نے فرار ساتھی کی تلاش کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں مضر صحت اشیاء کی فروخت روکنے کے لیے جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 04 22 at 9.21.56 PM WhatsApp Image 2025 04 22 at 9.21.56 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!