کراچی (تشکر نیوز) — ضلع کیماڑی میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران موچکو چیک پوسٹ حب ریور روڈ سے بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی کی کارروائی، گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت حافظ عبدالباسط ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بلوچستان کی حب چوکی سے پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 12 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا تھا۔
کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں، انچارج موچکو چیک پوسٹ فخر اقبال اور پولیس پارٹی نے انجام دی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔