نیو کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی خصوصی شرکت

کراچی، (تشکر نیوز) — نیو کراچی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 10 سے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے پولیو مہم کا افتتاح کیا، جس کا مقصد بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات، ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل پر گفتگو

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحٰہ سلیم، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ، وائس چیئرمین ٹاؤن شعیب بن ظہیر، یونین چیئرمین فیصل قاری، اور پولیو مہم کے دیگر ضلعی و مقامی افسران، بشمول کمیونٹی بلاک آفیسر میڈم فوزیہ اور عاصم حسین، شریک ہوئے۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ منتخب نمائندگان، علماء کرام کے ہمراہ پولیو ٹیموں کی مکمل رہنمائی اور مدد کریں گے تاکہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتا ہے، اس لیے اس مہم میں عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ میونسپل کمشنر ایاز بلوچ نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

بعد ازاں چیئرمین محمد یوسف نے گودھرا کمیونٹی کے عہدیداران سے ملاقات میں بھی پولیو مہم کے لیے تعاون کی اپیل کی، جس پر برادری نے پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے فیلڈ میں سرگرم پولیو ورکرز کی محنت کو سراہا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی خصوصی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!