ایڈیشنل آئی جی کراچی سے گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات، ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل پر گفتگو

کراچی، (تشکر نیوز) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے نو رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین ملک شیر خان اور صدر محمد رمضان نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں امداد نقوی، محمد عثمان، ندیم ارائیں سمیت اہم نمائندگان شامل تھے۔

کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام IONS ورکشاپ 2025 کا کامیاب انعقاد، 23 ممالک کی شرکت

ملاقات میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی ٹریفک اور زونل ڈی آئی جیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، بالخصوص شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، گاڑیوں کی نقل و حرکت، سیکیورٹی چیکنگ اور فلو کنٹرول کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کی شکایات اور تجاویز کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وفد نے پولیس افسران کی توجہ اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ ملاقات شہر میں تجارتی اور ٹرانسپورٹ سے متعلقہ چیلنجز کو حل کرنے کے لیے پولیس اور کاروباری برادری کے درمیان بہتر رابطے کا عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!