کراچی، (تشکر نیوز) — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نیو کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی خصوصی شرکت
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم اشفاق عرف کاٹھیا واڑی ولد محمد فاروق کو گلبہار میں زمیدار ہوٹل کے نزدیک گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خفیہ طور پر رضویہ سوسائٹی کی حدود میں مضر صحت گٹکا اور ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 55 عدد پڑیاں گٹکا برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 152/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزم کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ جاری ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا بھی پتہ لگایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی اور علاقے کو گٹکا ماوا جیسی مضر صحت اشیاء سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔