آئی جی سندھ سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کی ملاقات، کراچی میں جرائم میں واضح کمی پر بریفنگ

کراچی  آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے 11 رکنی افسران کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر سی ٹی پی محمد ادریس نے کی۔

سعید غنی کا دوٹوک مؤقف: “کینالز ہرگز قبول نہیں، سندھ کے وسائل پر سمجھوتہ ناممکن”

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے شرکاء کو سندھ پولیس کی جرائم کی روک تھام، اصلاحات اور وسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت دیگر اہم شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ملاقات میں کہا کہ کراچی میں ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کا کریڈٹ سندھ حکومت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم کی سب سے بڑی وجہ بیروزگاری ہے، اور پولیس جرائم کے خلاف کچے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے ہنی ٹریپ کے جال سے شہریوں کو بچایا اور اس کی کوششوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر سراہا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیسنگ میں بہتری کے لیے اصلاحات اور استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کو وکٹم فرینڈلی بنایا جانا چاہیے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ ورکس، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

One thought on “آئی جی سندھ سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کی ملاقات، کراچی میں جرائم میں واضح کمی پر بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!