میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 10 خوارجی دہشتگرد ہلاک

میانوالی (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آئی جی سندھ سے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کی ملاقات، کراچی میں جرائم میں واضح کمی پر بریفنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شہری زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس کامیاب آپریشن پر میانوالی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس ہر وقت چوکنا ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جراتمند افسران اور جوانوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

One thought on “میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 10 خوارجی دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!