ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیو مہم کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کا خدشہ
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت دی کہ پولیو ڈرائیو کے دوران سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو تھانوں کی سطح پر مؤثر اور مضبوط بنایا جائے تاکہ پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، پیٹرولنگ اور مشتبہ سرگرمیوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت دی گئی کہ وہ سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ خود کریں، جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہ کر پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔
