کراچی: ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد پر واقع ایک نجی ریسٹورینٹ (کے ایف سی) پر مشتعل افراد نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
پاکستان سنی تحریک کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ٹریفک حادثات پر سخت ردعمل
حملہ آوروں نے ریسٹورینٹ کے مرکزی دروازے اور شیشے کو شدید نقصان پہنچایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 10 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک کے قبضے سے ہتھوڑا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ریسٹورینٹ کے اطراف اضافی نفری تعینات کر کے صورتِ حال پر قابو پا لیا اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔