سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 ملزمان گرفتار، 412 کارروائیاں ریکارڈ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ایس بی سی اے نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

وفاقی وزراء کی ملاقات، صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن اور “ون پیشنٹ ون آئی ڈی” سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق، ڈیمالیشن اسکواڈ نے ہوٹل میٹروپول کراچی ساؤتھ کے گراؤنڈ فلور پر غیرقانونی شوروم کی تعمیر روک کر اسے سربمہر کر دیا۔

رواں سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق، ایس بی سی اے نے 412 ریکارڈیڈ کارروائیاں کیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • ڈسٹرکٹ سینٹرل: 235 کارروائیاں

ایسٹ: 108

ساؤتھ: 46

کورنگی: 17

کیماڑی: 4

ویسٹ: 1

انڈسٹریل زون: 1

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ٹھکیدار، سہولت کار اور پورشن مافیا کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی عملہ متحرک رہا اور غیرقانونی سرگرمیوں کو موقع پر ناکام بنایا گیا۔ اس دوران ویجیلنس ٹیمیں اور ڈیمالیشن اسکواڈ مکمل طور پر فعال رہے۔

اس حوالے سے شہر کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز سے بھی مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جا سکے۔

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 ملزمان گرفتار، 412 کارروائیاں ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!