ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، عید کی خوشیاں مل کر منائیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ عید الفطر کی خوشیاں جوش و خروش سے منائیں اور ملکی امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔

شعبہ صحت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

عید کے موقع پر پاک فوج کے مقامی کمانڈرز اور جوانوں نے رزمک، کڑی شموزئی اور کھوئی بہارہ میں مقامی لوگوں میں مٹھائی، بچوں میں کھلونے اور عیدی تقسیم کی، جس پر عوام نے پاک فوج کے لیے بھرپور محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہریوں نے قومی پرچم تھامے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

One thought on “ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، عید کی خوشیاں مل کر منائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!