بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تمام دہشتگرد ہلاک، 190 مسافر بازیاب

بلوچستان (تشکر نیوز) — جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 190 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

کراچی: اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک، اسلحہ اور چوری شدہ گاڑی برآمد

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے سہولت کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور خودکش جیکٹیں پہنے دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے کچھ یرغمالیوں کے بلکل قریب خودکش بمبار بٹھائے تھے تاکہ کسی بھی ممکنہ شکست کی صورت میں بڑا نقصان پہنچایا جا سکے، مگر سیکیورٹی فورسز نے نہایت مہارت اور احتیاط سے کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، باقی ماندہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے اور مکمل تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

دہشتگردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا:
"فائرنگ ہو رہی تھی، اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوجیوں اور ایف سی والوں نے بہت ہمت دکھائی اور ہمیں با حفاظت یہاں تک لے آئے۔ یہ سب ان کی بہادری اور قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔”

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ مسافروں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تمام دہشتگرد ہلاک، 190 مسافر بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!