کراچی (تشکر نیوز) — اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن پولیس نے تھانہ سائٹ اے کی حدود میں قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی کے قریب ایک کامیاب مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت کو ہلاک کر دیا۔
کراچی: گارڈن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، اہلکار زخمی، چھینی گئی گاڑی برآمد
ایس ایس پی کے مطابق، ہلاک ملزم کی شناخت عبدالواحد ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو لاشاری گینگ کا سرگرم رکن تھا اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں کار چوری اور چھیننے کی بے شمار وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین مقدمات بھی درج تھے، اور وہ کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔
پولیس کے مطابق، مقابلے کے بعد جائے وقوعہ سے تھانہ شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ سوزوکی ہائی روف (رجسٹریشن نمبر CV-2812) اور 30 بور پستول برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والی گاڑی 08 فروری 2025 کو شارع نور جہاں تھانے کی حدود سے چوری ہوئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 درج ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق، ہلاک ملزم عبدالواحد پر اوچ شریف بہاولپور کے تھانوں میں بھی 25 سنگین مقدمات درج تھے جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
مقدمہ الزام نمبر 635/2022 بجرم 379 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 302/2022 بجرم 392/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 265/2022 بجرم 457/380/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 116/2023 بجرم 457/380/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 916/2023 بجرم 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 823/2023 بجرم 380/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 793/2023 بجرم 392 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 825/2023 بجرم 392/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 711/2023 بجرم 381/A/201 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 771/2023 بجرم 379/201 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 47/2023 بجرم 457/380/201 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 803/2023 بجرم 392/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 815/2023 بجرم 392/411 اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 779/2023 بجرم 392/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 788/2023 بجرم 302/324/3535/224/225/186/427/1478/149 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 223/2024 بجرم 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 297/2023 بجرم 457/380 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 322/2023 بجرم 380 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 332/2023 بجرم 457/380/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 352/2023 بجرم 457/380 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 180/2024 بجرم 379 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 208/2024 بجرم 380 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 211/2024 بجرم 380 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 205/2024 بجرم 392/411 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
مقدمہ الزام نمبر 847/2023 بجرم 379 تھانہ اوچ شریف بہاولپور
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔