...

جعفر ایکسپریس حملہ: بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین

بلوچستان (تشکر نیوز) — جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد بازیاب ہونے والے مسافروں نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے جوانوں کی دلیری، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تمام دہشتگرد ہلاک، 190 مسافر بازیاب

مسافروں نے بتایا کہ ایف سی کے جوانوں نے نہ صرف بروقت کارروائی کر کے ان کی جان بچائی بلکہ بازیابی کے بعد ہر ممکن سہولت اور دیکھ بھال بھی فراہم کی۔ مسافروں کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں نے ان کے روزے کا بھی خاص خیال رکھا، افطاری اور کھانے کا انتظام کیا اور نفسیاتی و جسمانی بحالی کے لیے بھی فوری اقدامات کیے۔

ایک بازیاب مسافر نے بتایا:
"ہم پنیر ریلوے اسٹیشن سے مال گاڑی کے ذریعے مشک پہنچے ہیں۔ ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا، روزہ افطار کروایا، کھانا دیا اور حفاظت کے تمام انتظامات کیے۔”

دوسرے مسافر کا کہنا تھا:
"سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد پاک آرمی اور ایف سی نے ہمیں سبی پہنچایا، جہاں سے ہمیں پنجاب روانہ کیا جائے گا۔ ان کی مہربانی اور مدد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔”

مسافروں کے مطابق حملہ اچانک ہوا، پہلے ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ حملہ آٹھ نمبر ٹنل کے قریب کیا گیا، جہاں دہشتگردوں نے بم دھماکہ کرکے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچایا۔

ایک مسافر نے مزید بتایا:
"ایف سی کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سے دو سو کے قریب مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں۔”

بازیاب مسافروں نے کہا کہ ایف سی نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے نرغے سے جان بچائی۔
تمام بازیاب افراد نے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی بے لوث قربانی اور بہادری کو سراہا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “جعفر ایکسپریس حملہ: بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.