رمضان المبارک: امن، سلامتی اور انسانیت کا درس

کراچی (تاشکر نیوز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نیکیوں کا مہینہ ہے، جو ہمیں صبر، برداشت، حقوق العباد کی ادائیگی اور غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روزمرہ کی اشیاء پر ریلیف دے اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بڑا اقدام، ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ اور پھل و سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، جبکہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ پرائس کنٹرول کا محکمہ قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے میں مکمل ناکام نظر آتا ہے، جس کے باعث رمضان المبارک میں بھی غریب عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے علماء کرام کو عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ قرآن و سنت کا نظام نافذ کر کے کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ ممکن ہے، جس سے عوامی مسائل فوری حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے والدین اور حکومت کو نصیحت کی کہ وہ بچوں کو دینی و دنیاوی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ دین اسلام امن، محبت، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، اس لیے ملک کے استحکام اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “رمضان المبارک: امن، سلامتی اور انسانیت کا درس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!