اسلام آباد: ملک بھر میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
امن مشق 2025 پاک بحریہ کے زیر انتظام منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن اور امن ڈائیلاگ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں زونل کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ شعبان کا چاند نظر آنے کی مستند شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مزید کہا کہ شب برات 13 فروری، بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔