اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز تک اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہیں گے، اس سے پہلے اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔
عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق معاہدے میں غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے۔