امریکی باکس آفس پر’ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم’ کا راج

ویب ڈیسک،

فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک  47 ملین ڈالرکی متاثر کن کمائی کی

امریکی باکس آفس پر فلم ‘ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم’ ایک ہفتے میں 28 ملین ڈالرکا بزنس کرکے پہلے نمبر پر براجماں ہے۔

امریکی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی ایکشن ،ایڈونچر اورسائنس فکشن سے بھرپور فلم جیمز وان کی ہدایت کاری اور جیسن موموا کی اداکاری نے صارفین کے دل جیت لیے،فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک  47 ملین ڈالرکی متاثر کن کمائی کی۔

باکس آفس پر راج کرنیوالی دوسری فلم ‘ونکا’ ہے جس کو ریلیز ہوئے 2 ہفتے ہوئے ہیں،یہ فلم ایک ہفتے میں 18 ملین کی کمائی کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہے،یہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے  94 ملین ڈالر کماچکی ہے۔

 

 

تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ کی اینی میٹیڈ فلم ‘مائیگریشن’ ہے جس نے ریلیز کے ایک ہی ہفتے میں 24 ملین ڈالر کا بزبس کرلیا ہے۔یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی بطخوں کے خاندان پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!