غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

(ویب ڈیسک تشکُّر نیور ) قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق 27 دسمبر 2023 کو جانے والے 1175 افغان شہریوں میں 391 مرد، 251 خواتین اور 533 بچے شامل تھے۔

27 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 450,920 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

افغانستان روانگی کے لیے 95 گاڑیوں میں 123 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!