این اے 15 مانسہرہ: اعظم سواتی نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مانسہرہ: پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی نے مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے۔

اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے اور لیگی قائد کے کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے کل 12 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے، ان کے کاغذات پر دائر اعتراضات کی سماعت بھی کل ہوگی۔

این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے پاس داخل کرائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نےتاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیےاہل قرار دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!