کراچی واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں اضافے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں مزید اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ادائیگیاں نہ کرنے والے صارفین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور گھر گھر بلز پہنچانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ مزید برآں، ریبیٹ پالیسی کے تحت صارفین سے زیادہ سے زیادہ واجبات وصول کیے جائیں گے تاکہ ادارے کو خوشحال بنانے کے لیے اس کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کا اعلان، احتجاج کے حق میں مگر انتشار کے خلاف

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریکوری اینڈ ریسورس جنریشن (آر آر جی) ڈپارٹمنٹ واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریٹیل کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ سی ای او نے افسران کو سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے مختلف اداروں پر پانی کے بلوں کی مد میں 52 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں جو 2016 سے ابھی تک واٹر کارپوریشن کو ادا نہیں کیے گئے۔ انہیں ہر صورت میں جلد از جلد وصول کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہ رقم واٹر کارپوریشن کی ملکیت ہے۔

e51254f0 1cad 4246 be50 eb16340518c1 d3592066 7155 4ebf 8666 f288f0aef61c 65f9c02b 75ef 462d b1f5 e8f9bb9d05f9

ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی آمدنی بڑھانے سے ادارہ خوشحال ہوگا، اور اگر ادارہ خوشحال ہوگا تو ملازمین بھی خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ایکٹ کے تحت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ ہمیں ادارے کو مل کر ٹھیک کرنا ہے اور واٹر کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنانا ہے، کیونکہ ہمارا ادارہ عوامی خدمت کے لیے ہے اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں اضافے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!