گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
کراچی(تشکُّر نیوز 25دسمبر 2023)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
صوبہ میں امن و امان کے اقدامات، کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کی حکمت عملی ، عام انتخابات کے دوران سیکورٹی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، گورنر سندھ
شہر قائد سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے۔ کامران خان ٹیسوری
پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، گورنر سندھ
عام انتخابات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں،گورنر سندھ
نگراں صوبائی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ کو امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
