کراچی قومی صوبائی اورمخصوص نشستوں پر3 ہزار 365 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع

کراچی قومی، صوبائی اورمخصوص نشستوں پر3 ہزار 365 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع

کراچی(تشکُّر نیور اخبار ) 2024 کے لیے کراچی میں قومی ،صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر 3 ہزار 365 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگیا، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 808 امیدوارمیدان میں ہیں، صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر 2005 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 552 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے۔

ضلع شرقی میں قومی اسمبلی پر 180 اور صوبائی اسمبلی پر 448 امیدوار شامل ہیں، ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی پر 70 اور صوبائی اسمبلی پر 221 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،

ضلع وسطی میں قومی اسمبلی پر 146 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 356 امیدوار شامل ہیں۔

ضلع ملیر میں قومی اسمبلی پر96 اورصوبائی اسمبلی پر 246 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ضلع جنوبی میں قومی اسمبلی پر 119 اور صوبائی اسمبلی پر 238 امیدوار میدان میں ہیں۔

ضلع غربی میں قومی اسمبلی پر 92 اور صوبائی اسمبلی پر 276 امیدوار شامل ہیں، ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی پر 105اور صوبائی اسمبلی پر 220 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!