وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ترکیہ انٹرنیشنل ایکسپو 2024 میں شرکت، پاکستانی آلات کی تعریف

تشکر نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ایکسپو 2024 میں شرکت کی۔ استنبول میں بین الاقوامی ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کو ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دیگر ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی تقریب میں شرکت، پراسیکیوٹرز کو 18 گاڑیاں فراہم

وفاقی وزیر نے ایکسپو کا دورہ کیا اور پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے سٹال کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی آلات کی تعریف کی اور منتظمین سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے چیف آف ترکش جنرل سٹاف، جنرل میٹن گورک سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

 

 

محسن نقوی نے ایکسپو میں جدید آلات اور مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کے عالمی مواقع پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!