تشکر نیوز: وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ ہائی کورٹ میں منعقدہ سادہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں محکمہ قانون حکومت سندھ کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کو 18 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔
لانڈھی پولیس کی کامیاب کارروائی، ماوا فروش ملزمان گرفتار، ماوا کا کارخانہ ضبط
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پراسیکیوٹر اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اپنے مسائل ہم سے شیئر کریں، ہم انہیں حل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء اور وکلاء تنظیمیں ہمارے نزدیک قابل عظمت و احترام ہیں۔
وزیر قانون نے پیپلز پارٹی کی آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی عزت اور احترام ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سندھ پولیس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں شہداء کی تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، اور پولیس کے اچھے کام کو سراہنے کی ضرورت ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا بھی تذکرہ کیا گیا۔