تشکرنیوز: سندھ کے وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے گورنر ہاؤس میں قائم مقام گورنر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے گیانچند سیستانی اور جاوید نایاب لغاری بھی شریک تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی تقریب میں شرکت، پراسیکیوٹرز کو 18 گاڑیاں فراہم
اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران صوبے کے بہتر مستقبل کے لئے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔