پلاٹ کا جھانسہ دے کر نوجوان کےاغوا کرنے کا معاملہ

رپورٹ تشکُّر نیوز,

ایسٹ پولیس کا سی پی ایل سی ملیر ٹیم کے ہمراہ سچل گوٹھ میں چھاپہ

نوجوان مجتبی کے اغوا کے ملوث 2 ملزمان گرفتار،ایس ایس پی ایسٹ

گرفتارملزم عبدالرحمن ،عارف ملک کے قبضے سے 2 پستول اور 5 لاکھ روپے برآمد،عرفان بہادر

گرفتار ملزمان نے 12 دسمبر کو سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سے انیس سالہ مجبتی کوگاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا

ملزمان نے نوجوان کے اہلخانہ رہائی کے عوض 30لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا

ملزمان نے پولیس کو بتانے اور رقم نہ دینے پر نوجوان کے قتل کی دھمکیاں دی تھیں، ایس ایس ایسٹ

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کوملزمان کی گرفتار ی کا خصوصی ٹاسک دیا

جنہوں نے ڈی ایس پی سید غیور ، ڈی ایس پی عامر حمید ، انسپکٹر آصف روئوف کی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،ایس ایس پی ایسٹ

اسی دوران ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے 13اور 14 دسمبر کی رات رابطہ کیا اورمغوی کی والدہ سے 12لاکھ روپے تاوان سچل کے علاقے میں وصول کیے

ملزمان نے رقم کی وصولی اور مغوی مجبتی کووالدہ کے حوالے کردیا تاہم مغوی کی گاڑی ، اسکے موبائل فون اور اس کی والدہ کاموبائل فون بھی اپنے پاس رکھ لیا اور مزید پانچ لاکھ روپے طلب کیے،ایس ایس پی ایسٹ

ملزمان مغوی کے اہلخانہ کو مختلف جگہوں پر بلاتے رہے لیکن پولیس کے ڈر سے تاوان کی رقم وصول نہ کرسکے،عرفان بہادر

گرفتار ملزمان سے دوپستول، پانچ لاکھ روپے نقد، مغوی اور اسکی والدہ کے موبائل فون برآمد کرلیے گئے

ملزمان سے اغوا کی واردات میں استعمال گاڑی بھی برآمد

ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے اے وی سی سی کے حوالے کیا جارہا ہے

ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ایسٹ نے پولیس پارٹی کیلئے انعام اور تعریفی سنددینے کا اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!