ویسٹ پولیس نے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں جواء سٹّہ کے نیٹ ورک کو چلانے اور کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ، حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق، ملزمان سیکٹر 14 سی اشرف جہانگیر چوک کے قریب جواء سٹّے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
موٹرسائیکل لفٹنگ کے تین رکنی گروہ کی گرفتاری، اہم معلومات سامنے آئیں
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے جواء سٹّے میں استعمال ہونے والی نقدی، مختلف پرچیاں، اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں شاہ میر ولد محمد علی، عمران ولد عبدالباری، شعیب ولد شمس العالم، محمد معین الدین ولد محمد ظہور، اور محمد سہراب ولد پیر محمد شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
