انتہائی مطلوب تین رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ کو خفیہ اطلاع پر جہان آباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تھانہ شاہراہ فیصل اور موچکو کے علاقوں سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ کارروائی کی قیادت انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل راجہ خالد نے کی، جنہوں نے چوکی انچارج جہاں آباد اور اسٹاف کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیوں میں متعدد منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ملزمان کی شناخت شاہزیب، لیاقت خان، اور مزمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش، ملزمان نے موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ یہ ملزمان پہلے بھی ریکارڈ یافتہ عادی مجرم ہیں:
ملزم مزمل ولد فتح محمد:
مقدمہ نمبر 201/21 بجرم دفعہ 6/9A، تھانہ فرئیر
مقدمہ نمبر 221/21 بجرم دفعہ 381A، تھانہ بہادر آباد
ملزم شاہزیب ولد غلام نبی:
مقدمہ نمبر 587/23 بجرم دفعہ 381A، تھانہ گلستان جوہر
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔