ساؤتھ زون کراچی: مغوی خاتون کی بحفاظت بازیابی، تفتیشی ٹیم کی کامیاب کارروائی

پریس ریلیز
انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی
تاریخ: 2024-08-01

تھانہ سائٹ اے کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی، لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے کہا کہ 24 جولائی 2024 کو مسمات اسماء زوجہ ظہور احمد کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 335/2024 بجرم دفعہ 496A تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا تھا۔

ویسٹ پولیس نے جواء سٹّہ آپریٹ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، نقدی اور دیگر سامان برآمد

مقدمہ کے بعد، تھانہ سائٹ اے کی تفتیشی ٹیم، جو انسپکٹر پرویز میرانی کی سربراہی میں تھی، نے تکنیکی بنیادوں پر مغویہ کی تلاش کی اور اسے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

خاتون نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ گھریلو حالات اور شوہر کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی بنا پر اس نے گھر چھوڑا تھا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی

61 / 100 SEO Score

One thought on “ساؤتھ زون کراچی: مغوی خاتون کی بحفاظت بازیابی، تفتیشی ٹیم کی کامیاب کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!