ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے آغا رحیم جعفری کی اھم ملاقات

تشکور نیوز رپورٹنگ،

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آغا ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین اور ممتاز سماجی رہنماء جناب اغا رحیم جعفری نے وزیراعلی سندھ جناب مقبول باقر سے گفتگو کے بعد ڈی جی کے ڈی اے جناب نوید انور سے اھم ملاقات کی*

جناب آغا رحیم جعفری نے ڈی جی کے ڈی اے جناب نوید انور کو وزیر اعلیٰ سندھ کی سوچ کی روشنی میں واضح کیا کہ

کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا اولین مقصد کراچی کی عوام الناس ،جو مسائل کے انبار میں پھنسے ھوے ھیں ، کے مسائل کو حل کرنے ،انہیں بہترین سوک سہولتیں فراہم کرنا ، انکے مسائل کو حل کرنا ، کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے ،تمام علاقوں کے لئے ایماندار ،قابل، اچھے کردار و ریکارڈ کے حاملِ افسران متعین کرنا ، قبضہ مافیا، سمیت تمام سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ھیں ۔ جناب آغا رحیم جعفری نے بتایا کہ کورنگی، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں انتہائی کرپٹ افسران متعین ھیں جنہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ھے

جناب آغا رحیم جعفری نے ڈی جی کے ڈی اے پر واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور تمام علاقوں میں عوام الناس کے مسائل کے حل کرنے کے لئے کھلی کچہریاں منعقد کررہے ھیں اس کام کو مزید بڑھائنگے

جناب آغا رحیم جعفری نے وزیراعلی سندھ کی ھدایت کی روشنی میں ڈائریکٹر لارپ جناب شکیل صدیقی کے ھمراہ لائنز ایریا کا دورہ کیا

جناب آغا رحیم جعفری نے ڈائریکٹر لارپ جناب شکیل صدیقی کو اپنی زمہ داریاں ایماندارانہ طریقے سے ادا کرنے اور عوام الناس کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا واضح کیا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا

جناب آغا رحیم جعفری نے موجودہ حکومت ، ارمی چیف جناب سید عاصم منیر صاحب اورخاص طور پر وزیر اعلیٰ سندھ جناب مقبول باقر صاحب کو جو پاکستانی عوام کو معاشی و سماجی مسائل سے نکالنے کے لئے زبردست جدوجہد کررہے ہیں ،اسکے ساتھ ساتھ ڈی جی رینجرز سندھ ،ڈی جی آئی ایس آئی ، آئ جی پولیس سندھ ، چیئرمین نیب سمیت تمام اعلیٰ حکام کو انکی شاندار کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور آغا ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!