مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے حکم امتناع میں توسیع

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع میں13مارچ تک توسیع کردی

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کردی۔

پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار وکلاء، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم نے اٹارنی جنرل کو طلب کیا تھا، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل سے رابطہ ہوا  وہ آج سپریم کورٹ میں ہیں، اگر وقت دیا جائے تو اچھا ہوگا۔

عدالت نے حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوں، حکم امتناع بدھ کے دن تک ہوگی، بدھ کے دن اس کیس کو دوبارہ سنیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر پشاورہائیکورٹ نے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ارکان کی حلف برداری روک دی تھی۔ الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا تھا۔

عدالت نے گزشتہ روز فریقین سے 6 سوالات کے جوابات طلب کیے تھے، معاملہ آئینی ہے یا نہیں؟ کیا الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی غلط تشریح کی؟ کیا پشاور ہائی کورٹ کے پاس کیس سننے کا اختیار ہے؟ کیا درخواست گزار کے پاس اس پٹیشن کا اختیار ہے؟ کیا درخواست گزار کے پاس مخصوص نشستوں کیلئے کیس کا حق ہے؟ کیا مخصوص نشستیں خالی رکھی جاسکتی ہیں یا تقسیم ہوسکتی ہیں؟ مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرنے پر درخواست گزار کا کیا ہوسکتا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!