شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

شاداب خان 87 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بن کر اہم سنگ میل عبور کر لیا  ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے بدھ کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نسیم شاہ کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

خیال رہے کہ وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 113 وکٹوں کی تعداد کے ساتھ لیگ کے آل ٹائم وکٹ لینے والے باؤلرز میں سرفہرست ہیں۔

حسن علی مجموعی طور پر 107 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاداب خان 87 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!