تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ضلع ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 29 فروری 2024ح
ملزم تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 چورنگی کے قریب غیر قانونی و غیر محفوظ طریقے سے اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول فروخت کررہا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیزل/پیٹرول ڈیپو پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم حکمت اللّٰہ ولد فیضل خان کو گرفتار کیا۔
غیر قانونی ڈیپو سے 1710 لیٹر ڈیزل، 100 پیٹرول، 02 پمپ، مختلف اقسام کے ڈرم، گیلن، پیمانے اور پائیپ وغیرہ برآمد کرلئے گئے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی
