پورٹ قاسم پر 6 روز میں ایل پی جی کے 6 جہاز پہنچ گئے، قیمتوں میں 200 روپے فی کلو کمی کا امکان

ملک میں سردیوں سے قبل ایل پی جی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی کھیپوں کی آمد جاری ہے۔ پورٹ قاسم پر 6 روز کے دوران ایل پی جی کے 6 بحری جہاز لنگر انداز ہوئے۔

ان جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 55 ہزار 417 میٹرک ٹن ایل پی جی اتاری گئی۔ رسد میں اضافے سے گیس کی قیمتوں میں 150 سے 200 روپے فی کلو کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پورٹ قاسم پر ایل پی جی کی درآمدی کھیپیں

ذرائع کے مطابق 14 نومبر کو ایک بحری جہاز کے ذریعے ایک ہزار 621 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔ اسی روز وکٹوریا کوسان نامی جہاز 4 ہزار 387 میٹرک ٹن گیس لے کر پہنچا۔

16 نومبر کو پیسفک اسٹار نامی جہاز 12 ہزار 115 میٹرک ٹن ایل پی جی کے ساتھ پورٹ قاسم لنگر انداز ہوا۔

17 نومبر کو لیونارڈو کوسان نامی جہاز کے ذریعے 3 ہزار 877 میٹرک ٹن گیس درآمد کی گئی۔ اسی روز الیسا ون نامی جہاز سے 3 ہزار 551 میٹرک ٹن ایل پی جی اتاری گئی۔

اس کے علاوہ سی شائن نامی بحری جہاز 21 ہزار 866 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا۔

کراچی میں ایل پی جی 550 روپے فی کلو تک فروخت

ذرائع کے مطابق کراچی میں اس وقت ایل پی جی 480 سے 550 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے کے پیش نظر مزید درآمدی کھیپوں کی آمد متوقع ہے۔ اس سے مارکیٹ میں رسد بہتر ہونے اور صارفین کو قیمتوں میں ریلیف ملنے کی امید ہے۔

تاہم قیمتوں میں حقیقی کمی کا انحصار مارکیٹ میں سپلائی اور فروخت کے نرخوں پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!