بدنام زمانہ امریکی مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی نے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے سوالات کیے ہیں۔
ایران پر امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں کشیدگی، جھڑپوں کا دعویٰ
رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے کمیٹی کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی امید ہے کہ ان کی گواہی سے متاثرین کو انصاف دلانے کے عمل میں مدد ملے گی اور کیس کی مزید شفاف تحقیقات ممکن ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق جیفری ایپسٹین پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد بھی بل گیٹس کی اس سے ملاقاتوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا، جس پر کمیٹی نے وضاحت طلب کی۔
بل گیٹس اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ ان کا ایپسٹین کے جرائم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایپسٹین سے ملاقاتیں مخیر حضرات اور سماجی نیٹ ورکنگ کے تناظر میں تھیں، اور انہوں نے نہ کوئی غیر قانونی سرگرمی دیکھی اور نہ ہی اس میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے ایپسٹین کیس سے متعلق وسیع ریکارڈ جاری کیا گیا تھا، جس میں لاکھوں صفحات، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
بل گیٹس نے پہلے بھی اعتراف کیا تھا کہ ایپسٹین سے تعلق کے معاملے نے ان کی فلاحی تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے اسٹاف سے معذرت بھی کی تھی۔