چکلالہ گیریژن میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ، اعلیٰ قیادت کی شرکت

راولپنڈی: مظفرآباد میں ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شہدا کے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اسی روز راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں دو مسیحی فوجی اہلکاروں کی آخری رسومات بھی ادا کی گئیں، جن میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں اور وطن کے دفاع، امن اور خودمختاری کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!