دبئی سیاحت بحران، لگژری ہوٹل مشکلات میں

دبئی کا سیاحتی شعبہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے اثرات سے متاثر ہوا ہے۔ بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اسرائیل امریکا اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا: ایران

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمی کا براہِ راست اثر دبئی کے لگژری ہوٹل سیکٹر پر پڑا ہے۔

کئی ہوٹلوں نے کاروباری سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے تزئین و آرائش کے نام پر عارضی بندش اختیار کی ہے۔ کچھ ہوٹل محدود سروسز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ہوٹل انڈسٹری کو عملے کی کمی اور مالی دباؤ کا سامنا بھی ہے۔ بعض اداروں کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سیاحتی طلب میں کمی کے باعث متعدد ہوٹلوں نے مقامی رہائشیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز متعارف کرائے ہیں۔

پام جمیرہ اور دیگر اہم سیاحتی مقامات پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال عارضی دباؤ کا باعث ہے۔ سیاحتی بحالی کا انحصار خطے میں سیاسی استحکام پر ہے۔

One thought on “دبئی سیاحت بحران، لگژری ہوٹل مشکلات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!