سیف سٹی کے تحت 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا
کراچی: سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ اقدام سیف سٹی سسٹم کے تحت کیا گیا ہے۔
یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔
سندھ پولیس نے بتایا کہ یہ گاڑیاں فروخت کے باوجود منتقل نہیں کی گئیں۔
کئی گاڑیوں کے ریکارڈ بھی نامکمل پائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق بعض گاڑیوں پر سرکاری واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔
ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔
مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کا ریکارڈ چیک کریں۔
پولیس نے کہا ہے کہ شہری پورٹل کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔
اگر گاڑی بلیک لسٹ ہو تو فوری ملکیت منتقل کرائیں۔