ڈومینیکن ریپبلک کے ایک ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ایک پرائیویٹ طیارے میں آگ لگنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔
دبئی سیاحت بحران، لگژری ہوٹل مشکلات میں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ بحیرہ کیریبین کے جزیرہ ہسپانیولا پر واقع ملک ڈومینیکن ریپبلک میں پیش آیا۔
حادثے میں طیارے کے پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں اس وقت کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے فوراً بعد طیارہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
ایک اور ویڈیو میں ائیرپورٹ کے رن وے کے قریب دھوئیں اور شعلوں کے بڑے بادل دیکھے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ گلف اسٹریم جی 200 جیٹ تھا جو آسٹن، ٹیکساس جا رہا تھا۔
طیارے نے لا رومانا کے قریب 16 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کو شدید مکینیکل مسائل کا سامنا تھا۔
پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔